Dawn News Television

اپ ڈیٹ 10 اگست 2020 03:58pm

موسلا دھار بارشوں، سیلاب سے سندھ اور بلوچستان میں تباہی

گزشتہ دنوں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سیلاب سے متاثر ہوگئے۔

سیلابی ریلے کے باعث کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان قومی شاہراہ پر تعمیر شدہ پلوں کو نقصان پہنچنے سے اس سے منسلک لنک روڈ بھی بحال نہ کیا جاسکا۔

سیلاب سے بلوچستان کے اضلاع نصیر آباد، سبی، بولان اور جھل مگسی میں 300 گاؤں بری طرح متاثر ہوئے، مٹی سے بنے سیکڑوں گھر طوفانی بارش کے باعث صفحہ ہستی سے مٹ گئے اور متعدد افراد لاپتا ہوگئے۔

سندھ میں نئی گاج ڈیم کا بند ٹوٹنے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں پاک فوج امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

علاوہ ازیں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کراچی اور لاہور میں اربن فلڈنگ کے باعث عوام کی بڑی تعداد بھی مشکلات کا شکار ہے۔

Read Comments