Dawn News Television

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2020 12:20am

امریکی سپریم کورٹ نے کورونا سے متعلق پابندیوں میں توسیع کردی

امریکی سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت ٹیلی کانفرنس کے ذریعے جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے ترجمان نے اس پیش رفت سے آگاہ کیا کہ اکتوبر میں عدالت معمول کے عوامی سماعت کے لیے بدستور بند رہے گی۔

ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ صحت سے متعلق گائیڈ لائنز کی نگرانی کرے گی اور نومبر اور دسمبر کے سیشنز کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

خیال رہے امریکی سپریم کورٹ کانیا سیشن 5 اکتوبر کو شروع ہوگا اور جون 2021 تک جاری رہے گا۔

Read Comments