Dawn News Television

شائع 04 اکتوبر 2020 02:24pm

کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر اسلام آباد کے 2 معروف کالجز کو سیل کردیا گیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے 2 تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے 3، 3 کیسز سامنے آنے پر ضلعی انتظامیہ نے 2 معروف کالجز کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ قبل کے مقابلے وفاقی دارارلحکومت میں روزانہ رپورٹ ہونے والے کووِڈ 19 کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ضلعی صحت کے افسر نے بتایا کہ دونوں کالجز میں 3، 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے دونوں تعلیمی اداروں کو پیر سے 5 روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، امید ہے کہ 5 روز بعد ادارے کھل جائیں گے لیکن یہ یقینی نہیں۔

Read Comments