Dawn News Television

شائع 20 نومبر 2020 02:53pm

پنجاب میں کورونا مریضوں کے آڈٹ کے نتیجے میں 292 اموات کا اضافہ

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 609 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ28 ہزار 893 ہوگئی۔

صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 15 مریض انتقال کر گئے تاہم محکمہ صحت پنجاب نے مارچ سے نومبر کے دوران کورونا وائرس مریضوں کے ڈیٹا کا آڈٹ کیا جس کے نتیجے میں صوبے میں اموات کی تعداد میں اضافی 292 ہلاکتوں کا اندارج کر دیا گیا۔

ان نئے اعدادو شمار کے بعد پنجاب میں اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 811 تک جا پہنچی ہے۔

Read Comments