Dawn News Television

شائع 22 نومبر 2020 11:10am

گزشتہ 15 روز کے دوران کورونا کے وینٹیلیٹر پر موجود مریضوں کی شرح میں ہوشربا اضافہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران وینٹی لیٹر پر موجود کووِڈ 19 کے مریضوں کے تعداد پشاور میں 200 فیصد، ملتان میں 200 فیصد، کراچی میں 148 فیصد، لاہور میں 114 فیصد، اسلام آباد میں 65 فیصد ہے۔

تناسب کے اعتبار سے ملتان اور اسلام آباد میں 70 فیصد وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے استعمال میں ہیں۔

ان سیاسی رہنماؤں کے لیے کہ جو پیغام دے رہے ہیں کہ کورونا خطرہ نہیں ہے، کورونا زندگیوں کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔

Read Comments