Dawn News Television

اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2020 10:37pm

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ کا مختلف میزائلز فائر کرنے کا کامیاب مظاہرہ

انہوں نے بتایا کہ فائر کیے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ کے جوان اور افسران ملکی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

واضح رہے کہ دسمبر میں پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کی ساحلی بندرگاہ پر جنگی بحری جہاز، فضا سے اور آبدوز سے میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ سے میزائل فائر نگ کا کامیاب تجربہ

ترجمان پاک بحریہ کے پاک بحریہ نے جنگی بحری جہاز اور فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے تھے۔

علاوہ ازیں پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا تھا۔

اپریل 2019 میں بھی پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سمندر کی سطح سے زمین پر میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

Read Comments