Dawn News Television

شائع 31 دسمبر 2020 12:38am

پاکستانی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں ناکام

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 101 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس میں فواد عالم کے 101 اور کپتان محمد رضوان کے 60 رنز شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے پانچوں باؤلرزنے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ذمہ دارانہ اننگز پر کپتان کین ولیم سن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Read Comments