Dawn News Television

شائع 26 جنوری 2021 05:14pm

ٹک ٹاک میں صارفین کے ڈیٹا کیلئے نقصان دہ خامی کا انکشاف

مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک میں ایک ایسی خامی سامنے آئی ہے جو صارفین کے ذاتی تفصیلات تک دیگر کو رسائی فراہم کرتی ہے۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی چیک پوائنٹ کے محققین نے ٹک ٹاک کے فائنڈ فرینڈز فیچر میں موجود خامی کی نشاندہی کی۔

اس خامی کو استعمال کرکے صارفین کے فون نمبر، پروفائل سیٹنگز تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ ان تفصیلات کو مشتبہ سرگرمیوں کے لیے ایک ڈیٹابیس کی شکل بھی دی جاسکتی ہے۔

ٹک ٹاک کی اس کمزوری سے صرفین کے نک نیمز، پروفائل اور پروفائل فوٹوز، یونیک یوزر آئی ڈیز وغیرہ بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

چیک پوائنٹ کے مطابق اس خامی سے ایک حملہ آور حساس معلومات کو حصل کرکے مشتببہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرسکتا تھا، ہمارا ٹک ٹاک صارفین کو پیغام ہے کہ اس ایپ میں کم از کم ذااتی ڈیٹا کا اندراج کریں۔

دوسری جانب ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ اب تک ایسے شواہد سامنے نہیں آئے کہ اس خامی کو ہیکرز نے استعمال کیا اور اپ ڈیٹ کے ذریعے اس پر قابو پالیا گیا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ سیکیورٹی اور کمیونٹی کی پرائیویسی ہماری اوللین ترجیح ہے اور ہم اس کمزوری کو سامنے لانے پر چیک پوائنٹ کے شکرگزار ہیں۔

ٹک ٹاک کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے دفاع کو مضبوط کرتے رہیں گے، جس کے لیے ہم مسلسل اپنی اندرونی نظام کو اپ گریڈ کررہے ہیں جبکہ تھرڈ پارٹیز کے ساتھ بھی کام کررہے ہیں۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں محققین نے ٹک ٹاک میں سافٹ ویئر خامیوں کی ایک سیریز کی نشاندہی کی تھی۔

Read Comments