Dawn News Television

شائع 22 فروری 2021 09:59pm

سندھ میں کورونا کے مزید 225 کیسز کی تصدیق

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق سندھ میں کورونا کے مزید 225 کیسز سامنے آئے جو گزشتہ روز کی نسبت کم ہیں۔

صوبے میں گزشتہ روز وبا کے 386 کیسز کی تصدیق کی گئی تھی۔

نئے کیسز کے اضافے کے بعد سندھ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 445 ہوگئی ہے۔

صوبے میں کورونا سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوا، گزشتہ روز 4 اموات سامنے آئی تھیں۔

Read Comments