Dawn News Television

شائع 19 مارچ 2021 09:41pm

اسلام آباد میں رات 10 بجے کے بعد باہر کھانے پر پابندی عائد

اسلام آباد کی انتظامیہ نے رات 10 بجے کے بعد باہر کھانے (آؤٹ ڈور ڈائننگ) پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں، ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے تاہم اشیائے خور و نوش کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر تجارتی سرگرمیاں، ریسٹورنٹس سروسز محدود کی گئی ہیں، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز پر ٹیک اَوے سروس کی اجازت ہوگی۔

Read Comments