Dawn News Television

شائع 10 مئ 2021 02:55pm

امیتابھ بچن کا کورونا فنڈ کے لیے 2 کروڑ روپے کا عطیہ

گزشتہ برس کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران بیٹے ابھیشک بچن، بہو ایشوریا رائے اور پوتی ارادھیا کے ساتھ وبا سے متاثر ہونے والے بولی وڈ بگ بی امیتابھ بچن نے کورونا ریلیف میں 2 کروڑ روپے عطیہ دے دیا۔

امیتابھ بچن کو بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران عطیات نہ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور حال ہی میں انہوں نے اپنے ایک بلاگ میں اس بات کا ذکر بھی کیا کہ کس طرح ان کے خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات یہاں جانیں

Read Comments