Dawn News Television

شائع 11 جون 2021 12:08am

پنجاب میں ویکسین سے انکار کرنے والے افراد کے سم کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ جو افراد کورونا وائرس کی ویکسین لگانے سے انکاری ہیں ان کے سم کارڈز بلاک کردیے جائیں۔

پنجاب اسپیشلائزڈ محکمہ صحت کے ترجمان سید حماد رضا کا کہنا تھا کہ 'حتمی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو افراد ویکسین لگانے سے انکار کر رہے ہیں ان کے سم کارڈز بلاک کردیے جائیں'۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جہاں صوبے میں اہم مزارات کے باہر موبائل ویکسینیشن کمپس لگانے اور کم از کم 20 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کے حامل تمام اضلاع میں مکمل طور پر کاروبار کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

Read Comments