Dawn News Television

شائع 11 جون 2021 11:16am

پی آئی اے کا کووڈ 19 کے خلاف ویکسین لگوانے والے سینئر سٹیزنز کیلئے 10 فیصد رعایت کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے کووڈ 19 کے خلاف ویکسین لگوانے والے بزرگ شہریوں کو مقامی پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ سینئر سٹیزنز (50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد) نادرا کے ذریعہ جاری کردہ کووڈ 19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے کے بعد مقامی پروازوں میں چھوٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کم کرایہ فوری طور پر لاگو ہوگا۔

Read Comments