Dawn News Television

اپ ڈیٹ 05 جولائ 2021 03:59pm

جاپان میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ کاریاں

جاپان کے شہر اتامی میں تیز بارش کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے سیکڑوں افراد لاپتا ہوگئے جن کی تلاش کے لیے جاپانی ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصان پر وزیر اعظم یوشیہدے سوگا نے کہا کہ تقریباَ 23 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا اور سیلاب کے باعث 130 عمارتیں متاثر ہوئی ہیں۔

ساحلی شہر لینڈ سلائیڈنگ، کیچڑ اور گھر دھنسنے کے واقعات پیش آئے ہیں جہاں تاحال امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

تقریباً 387 افراد سے علاقہ خالی کروایا گیا، متاثرہ علاقے میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

Read Comments