Dawn News Television

شائع 08 جولائ 2021 08:33pm

ویوو کا ایس 10 سیریز کے فونز 15 جولائی کو پیش کرنے کا اعلان

ویوو نے چند ماہ پہلے یعنی مارچ 2021 میں ایس 9 سیریز کے فونز متعارف کرائے تھے۔

اب 4 ماہ بعد ہی کمپنی ایس سیریز کا نیا فون 15 جولائی کو پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ایس 10 سیریز کے فونز 15 جولائی کو متعارف کرائے جائیں گے۔

کمپنی نے یہ تو نہیں بتایا کہ اس سیریز میں کتنے فونز ہوں گے مگر زیادہ امکان یہی ہے کہ یہ ایس 10 اور ایس 10 پرو پر مشتمل ہوگی۔

ایس 10 پرو کی تصاویر بھی کمپنی نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر جاری کی تھیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کے بیک پر 3 کیمرے موجود ہوں گے۔

فون کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہوگا۔

فون کے فرنٹ پر فلیٹ ڈسپلے موجود ہے اور ویوو کی چینی ویب سائٹ پر ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایس 10 پرو میں فرنٹ پر نوچ میں 2 سیلفی کیمرے موجود ہوں گے۔

ویوو کی جانب سے ایس 10 سیریز کے بارے مزید کچھ نہیں بتایا گیا۔

تاہم سابقہ لیکس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایس 10 کے اسٹینڈرڈ ماڈل میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1100 پراسیسر موجود ہوگا۔

فون کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جبکہ 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ، یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج، این ایف سی اور ریم کے 2 آپشن 8 جی بی (پلس 3 جی بی ورچوئل) اور 12 جی بی (پلس 4 جی بی ورچوئل) ہوں گے۔

Read Comments