ویوو کے ایس 9 سیریز کے 2 اسمارٹ فونز پیش

05 مارچ 2021
ایس 9 فائیو جی — فوٹو بشکریہ ویوو
ایس 9 فائیو جی — فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے ایس 9 فائیو جی اور ایس 9 ای 5 جی اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

یہ ویوو ایس 7 کے اپ ڈیٹ ورژن ہیں جن میں ہارڈوئیر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے یعنی 5 جی کنیکٹویٹی اور دیگر۔

ایس 9 فائیو جی میں میڈیا ٹیک ڈیمینسٹی 1100 پراسیسر موجود ہے جبکہ 6.44 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جو ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے اور 44 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ سیلفی کیمرا آئی فون جیسے نوچ ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے جبکہ 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ بھی موجود ہے۔

فون کے اندر 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون کے اندر 4000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرتی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے نئے اوریجن او ایس سے کیا ہے۔

دوسری جانب ایس 9 ای کچھ مختلف ہے جس میں ڈیمینسٹی 820 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

ایس 9 ای، فوٹو بشکریہ ویوو
ایس 9 ای، فوٹو بشکریہ ویوو

فون کا ڈسپلے ایس 9 فائیو جی جیسا ہی ہے یعنی 6.44 انچ کا امولیڈ ڈسپلے، مگر پنج ہول کی جگہ واٹر ڈراپ نوچ میں سنگل 32 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کا بیک کیمرا سیٹ اپ اور بیٹری بھی ایس 9 فائیو جی جیسے ہی ہیں۔

یہ فونز سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔

ایس 9 فائیو جی کا 8 جی بی ریم 128 جی بی والا ماڈل 2999 یوآن (72 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3299 یوآن (80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

ایس 9 ای کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی والا ورژن 2399 یوآن (58 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2699 یوآن (65 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں