Dawn News Television

شائع 27 جولائ 2021 08:56pm

سندھ میں کورونا کے مزید 2 ہزار 517 نئے کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکورونا وائرس کی صورتحال سےمتعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18 ہزار 737 ٹیسٹ کیے گئے اور 2 ہزار 517 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 20 مریض انتقال کرگئے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 860 ہوگئی ہے جبکہ آج عالمی وبا کے مزید6 ہزار 590 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 166 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کووڈ کے 49 لاکھ 27 ہزار 434 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور اب تک 3 لاکھ 71 ہزار 745 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے بھر میں 35 ہزار 719 مریض زیر علاج ہیں۔

Read Comments