Dawn News Television

شائع 04 ستمبر 2021 09:17pm

پاکستان کو امریکا سے فائزر ویکسین کی مزید 66 لاکھ خوراکیں ملیں گی

پاکستان کو امریکا سے کوویکس پروگرام کے تحت کورونا وائرس کی فائزر ویکسین کی مزید 66 لاکھ خوراکیں ملیں گی۔

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ عطیہ امریکی حکومت کی طرف سے پاکستانی عوام کو عطیہ کی جانے والی ایک کروڑ 58 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکوں کا حصہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق 66 لاکھ ویکسین کی یہ قسط 50 کروڑ فائزر ڈوز کا حصہ ہے جو امریکا نے اس موسم گرما میں خریدی ہے تاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے 92 ممالک اور معیشتوں تک پہنچایا جا سکے۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

Read Comments