Dawn News Television

شائع 15 ستمبر 2021 03:11pm

سندھ حکومت کا کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت کے مطابق صوبے کورونا وائرس کے حوالے سے عائد پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کردیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق پابندیوں میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے مختلف شعبوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئیں۔

احکامات میں کاروباری اوقات کو رات 10 بجے تک کردیا گیا جبکہ ضروری اشیا و خدمات کو 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت برقرار رکھی گئی۔

کراچی ڈویژن میں کاروبار اتوار کے روز اور سندھ کے دیگر اضلاع میں جمعے کے روز بند رکھنے کی ہدایت دی گئی۔

تفصیلی خبر کے لیے یہاں کلک کریں

Read Comments