Dawn News Television

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2021 02:36pm

بارش کے موسم میں مزیدار بریڈ کچوری بنائیں

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے اور کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش جاری ہے مگر یہ خوشگوار موسم مزیدار کھانوں کے بغیر ادھورا معلوم ہوتا ہے۔

بارش کے موسم میں لوگ عموماً کوئی نہ کوئی پکوان تو لازمی بناتے ہیں اور پکوڑے، سموسے، کچوریوں سمیت مزے مزے کے کھانے کھاتے ہیں۔

لیکن ہر بار ایک جیسے پکوان کھا کھا کر یقیناً ہر کوئی چاہتا ہوگا کہ بارش کے موسم میں کوئی نئی ڈش کھائی جائے۔

اسی لیے اس بارش میں قارئین کے لیے مزیدار بریڈ کچوری کی ترکیب بیان کی جارہی ہے جو لازمی پسند آئے گی۔

اجزا

ابلے ہوئے میشڈ آلو- 2عدد

باریک کٹا ہوا چکن -آدھا کلو

ہری مرچیں چوپڈ -2سے 3 عدد

نمک حسبِ ذائقہابلے ہوئے مٹر-ایک کپ

چاٹ مصالحہ- ایک سے 2چائے کے چمچ

لال مرچ پاؤڈر -ایک چائے کا چمچ

کٹی کالی مرچ - ایک سے 2چائے کے چمچ

ہرا دھنیا- 2 سے 3 کھانے کے چمچ

بریڈ سلائیسیز

ترکیب

ایک باؤل میں ابلے ہوئے، میشڈ آلو ، باریک کٹا ہوا چکن، ہری مرچ، نمک، مٹر، چاٹ مصالحہ، لال مرچ پاؤڈر اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

اب سینڈوچ بریڈ کو گول کاٹ کر اس پر تیار کیا ہو امکسچر رکھیں اور دوسری بریڈ رکھ کر بند کر دیں۔

پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے تیار کی ہوئی بریڈز کو تیز آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔

مزیدار بریڈ کچوری تیار ہے۔

Read Comments