Dawn News Television

شائع 08 مارچ 2022 02:21pm

چینی کمپنی کی پہلی ایس یو وی گاڑی پاکستان میں متعارف

چین گن نے اپنی پہلی ایس یو وی گاڑی پاکستان میں متعارف کرا دی ہے۔

پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق چین گن اوشان ایکس 7 پاکستان کی ماسٹر موٹرز اور چین کی چین گن کی شراکت داری سے متعارف کرائی جانے والی دوسری مسافر گاڑی ہے۔

یہ گاڑی 2 ورژن اوشان ایکس 7 کمفرٹ اور اوشان ایکس 7 فیوچر سنس میں دستیاب ہوگی۔

فیوچر سنس میں 5 جبکہ کمفرٹ ماڈل میں 7 نشستیں موجود ہوں گی۔

دونوں ماڈلز میں 1.5 لیٹر ٹوبو چارج پٹرول انجن دیا گیا ہے جو 185 ہارس پاور اور 300 نیوٹن میٹر آف ٹورکیو فراہم کرے گا۔

گاڑی میں 7 اسپیڈ ڈی سی ٹی آٹومیٹک ٹرانسمیشن کا فیچر موجود ہے۔

گاڑی کا فرنٹ کافی بڑا اور اسپورٹ لک کے ساتھ ہے جبکہ ایل ای ڈی ہیڈلائٹس اور ڈے ٹئم رننگ لائٹس موجود ہیں۔

5 نشستون والے ماڈل میں پاورڈ ٹیل گیٹ کا فیچر موجود ہے جبکہ 7 نشستوں والے ماڈل میں مینوئلی یہ کام کرنا ہوگا۔

فیوچر سنس میں اڈاپٹو کروز کنٹرول ہے جو خودکار طور پر سامنے موجود گاڑی کے مطابق رفتار کو ایڈجسٹ کرتا ہے جبکہ کمفرٹ ماڈل میں یہ کام مینوئلی کرنا ہوگا۔

اسی طرح فیوچر سنس ماڈل میں رئیل ٹائم 360 ویو کیمرا دیا گیا ہے جبکہ دوسرے میں بس ایک رئیر کیمرا موجود ہے۔

فیوچر سنس ماڈل میں ٹکراؤ سے خبردار کرنے والا فیچر بھی موجود ہے جبکہ ڈیش کیم سے 30 سیکنڈز کی ویڈیو ریکارد کرسکتا ہے۔

آٹو ایمرجنسی بریکنگ فیچر بھی گاڑی کا حصہ ہے اور ان سیفٹی فیچرز کے لیے فیوچر سنس ماڈل میں فرنٹ گرل میں راڈار نصب ہے جبکہ دوسرے ماڈل میں یہ راڈار نہیں۔

اوشان ایکس 7 کمفرٹ کی قیمت 57 لاکھ 50 ہزار جبکہ اوشان ایکس 7 فیوچر سنس کی قیمت 59 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

ان ماڈلز کو 12 لاکھ روپے کے عوض بک کرایا جاسکتا ہے۔

Read Comments