Dawn News Television

شائع 23 مارچ 2022 05:56pm

گوگل فوٹوز اب پہلے سے زیادہ بہتر

اگر آپ گوگل فوٹوز ایپ استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب اس کا استعمال زیادہ آسان ہوجائے گا۔

گوگل کی جانب سے آئندہ چند ہفتوں کے دوران فوٹوز ایپ کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں تاکہ صارفین ان تصاویر تک رسائی آسانی سے حاصل کرسکیں جو گزرے برسوں میں کھینچی گئی تھیں۔

اس مقصد کے لیے سب سے پہلے فوٹوز ایپ کے لے آؤٹ کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے تاکہ تصاویر کے گروپس گرڈ ترتیب میں دیکھ سکیں۔

اسی طرح وہ البمز، شیئرڈ البمز، فیورٹ اور آن ڈیوائس فولڈرز کو بھی ٹائپ فلٹر کے ذریعے لسٹ کی شکل میں ڈھونڈ سکیں گے۔

اسی طرح نچلے حصے کے مینیو میں ایک نئے امپورٹ فوٹوز سیکشن کا اضافہ ہورہا ہے جو تصاویر کو دیگر سروسز جیسے فیس بک پر ٹرانسفر کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

ایک نیا فیچر کیمرے کی فائلز کی کاپی بنانے میں مدد فراہم کرے گا جبکہ پرانی تصاویر اور ویڈیوز کو ڈیجیٹائز کیا جاسکے گا۔

اسی طرح ایک فنکشن سے فون سے تصاویر کو اسکین کرنا بھی آسان ہوگا۔

اگر آپ اینڈرائیڈ فون استعمال کرتے ہیں تو پارٹنر شیئرنگ، شیئرڈ البمز اور کنورزیشنز کو شیئرنگ ٹیب میں دریافت کرسکیں گے جو آئندہ چند دنوں میں دستیاب ہوگی۔

گوگل کی جانب سے اسکرین شاٹس کے لیے شارٹ کٹ کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے جو مین فوٹو گرڈ میں ہوگا۔

اسی طرح بہت جلد آپ اسکرین شاٹ سے گوگل لینس کو استعمال کرکے ٹیکسٹ کو کاپی پیسٹ کے ساتھ ساتھ اس کو سرچ بھی کرسکیں گے۔

Read Comments