Dawn News Television

اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2022 07:13pm

انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں ناکام

ٹی20 ورلڈ کپ کے وارم اَپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برسبین میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام کا موقع فراہم کیا۔

اوپنرز حیدر علی اور شان مسعود نے ٹیم کو 29 گیندوں پر 49 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا جس کے بعد حیدر کی 18 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

شان مسعود نے 22 گیندوں پر 39 رنز بنائے جبکہ قائم مقام کپتان شاداب خان نے 14رنز اسکور کیے اور خوشدل شاہ گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے۔

افتخار احمد نے 22، آصف نے 14 رنز بنائے جبکہ اختتامی اوورز میں محمد وسیم نے 16 گیندوں پر 26 رنز بنا کر پاکستان کے مجموعے کو مقررہ اوورز میں 160 تک پہنچایا۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی نے 2 وکٹیں لیں جبکہ بین اسٹوکس، سیم کرن، کرس جورڈن اور لیام لیونگسٹن نے ایک، ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم ابتدا میں ہی فل سالٹ سے محروم ہوگئی لیکن بین اسٹوکس نے 18 گیندوں پر 36 رنز بنا کر اسکور کو 49 تک پہنچا دیا۔

اس مرحلے پر بین اسٹوکس کے ساتھ ساتھ ایلکس ہیلز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوئے تو انگلینڈ کی ٹیم 51 رنز پر تین وکٹیں گنوا چکی تھی جس سے میچ میں پاکستان کی واپسی کی امید پیدا ہوئی۔

تاہم لیام لیونگسٹن اور ہیری بروک نے محض 26 گیندوں پر 53 رنز کی شراکت قائم کر کے انگلینڈ کی جیت کی امیدیں روشن کر دیں۔

لیونگسٹن 16 گیندوں پر 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن نئے بلے باز سیم کرن نے میدان میں آکر مزید جارحانہ انداز اپنایا اور 14 گیندوں پر 33 رنز بنائے جبکہ ہیری بروک نے بھی ان کا بھرپور ساتھ نبھاتے ہوئے 24 گیندوں پر 45 رنز بٹورے۔

انگلینڈ نے 161 رنز کا ہدف باآسانی 32 گیندیں قبل حاصل کر کے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا وار اَپ میچ 19 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

Read Comments

کیا عمران خان واقعی جیت گئے؟

اگر کسی صورت ان کو پارلیمنٹ میں جانا پڑا تو ان نشستوں پر انتخاب دوبارہ ہوگا اور تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی اور کشمکش نظر بھی آئے گی اور رنگ بھی دکھائے گی۔