حکومتِ سندھ کا پیپلز بس سروس کے کرائے میں 100 فیصد اضافہ

17 اکتوبر 2022
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ماہ سے پیپلز بس سروس کے تمام راستوں کے کرایوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے— فائل فوٹو: ڈان
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ماہ سے پیپلز بس سروس کے تمام راستوں کے کرایوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے— فائل فوٹو: ڈان

حکومتِ سندھ نے پیپلز بس سروس (پی بی ایس) کے نگراں ادارے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کو شہر میں بس کے ایک روٹ کے کرائے میں 100 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں فیصلہ انٹرسٹی روٹس پر کرایوں پر نظرثانی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں این ٹی آر سی، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور تھرڈ پارٹی کے انجینئرز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: پیپلز بس سروس کا آزمائشی بنیادوں پر سفر کا کامیاب آغاز

انہوں نے بتایا کہ گلشن حدید سے ٹاور تک نئے توسیع شدہ پیپلز بس سروس کے روٹ کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دیا گیا ہے کیونکہ فاصلہ اب 58 کلومیٹر ہوگیا ہے۔

یہ راستہ گلشن حدید میں اللہ والی چورنگی سے شروع ہو کر اسٹیل ٹاؤن، پورٹ قاسم چورنگی، منزل پیٹرول پمپ، قائد آباد، ملیر، ملیر ہالٹ، کالونی گیٹ، ناتھا خان پل، ڈرگ روڈ اسٹیشن، پی اے ایف بیس فیصل، لال کوٹھی، کارساز، نرسری، ایف ٹی سی، میٹروپول، کراچی پریس کلب، آرٹس کونسل کراچی، پاکستان، آئی آئی چندریگر روڈ اور سٹی اسٹیشن سے ہوتا ہوا ٹاور پر ختم ہوتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ راستہ پہلے گلشن حدید سے ملیر کینٹ تک تھا، آپریٹر نے روٹ کی توسیع کے بعد 3 روز قبل اس روٹ پر بس کا کرایہ 100 روپے وصول کرنا شروع کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آپریٹر نے پیپلز بس سروس کا کرایہ اس لیے بڑھا دیا کیونکہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے 58 کلومیٹر تک توسیع شدہ روٹ پر بسیں چلانا تجارتی طور پر قابل عمل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلز بس سروس، ایک عظیم کارنامہ

سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس سے مختصر کچھ راستوں پر بھی کرایہ 100 روپے وصول کیے جانے کی شکایات منظر عام پر آئی ہیں اور اتھارٹی نے اس حوالے سے فوری طور پر آپریٹر سے رابطہ کیا، اب وہ کم فاصلے والے راستوں کے لیے کم از کم کرایہ 50 روپے وصول نہیں کر رہے‘۔

دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ این آر ٹی سی نے ایندھن کی زائد قیمتوں کے پیش نظر آئندہ ماہ سے پیپلز بس سروس کے تمام راستوں کے کرایوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

ali Oct 17, 2022 04:30pm
they seem trying to fail this project..