کھیل

’قدرت کا نظام‘: ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر شائقین کا منفرد ردعمل

شائقین نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے اونچا کرنے پر بالخصوص بابر اعظم اور محمد رضوان کو خوب داد دی۔
Welcome

پاکسانی شاہینوں کی شان دار کارکردگی کے بعد پاکستان کے ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر جہاں قومی ٹیم کو خوب داد دی جا رہی ہے وہیں ٹوئٹر صارفین نے بھی خوب میمز شیئر کرکے قومی ٹیم کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کی کارکردگی، محنت و لگن کا خوب چرچا ہو رہا ہے جہاں کرکٹ شائقین پاکستان کے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر ٹوئٹر پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کرنے میں مصروف ہیں۔

شائقین نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے اونچا کرنے پر بالخصوص بابراعظم اور محمد رضوان کو خوب داد دی جبکہ کئی شائقین نے اس کو ’قدرت کا نظام‘ قرار دیا اور یہ ٹرینڈ بھی کرنے لگا۔

صارفین نے ریسلنگ کی تصاویر کے میمز بنا کر بابر اعظم اور محمد رضوان کو داد دیا۔

ٹوئٹر صارفین نے مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم کوئی خواب تو نہیں دیکھ رہے‘۔

ایک صارف نے بھارتی کامیڈین کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا یہ سب ہو رہا ہے، کیا ہم واقعی فائنل میں پہنچ گئے ہیں‘۔

شائقین نے مزاحیہ میمز پر خوب تبصرے بھی کیے ہیں جیسے ایک شخص نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’فائنل میں ہے اپن‘۔

کئی شائقین نے اس پیش رفت کو ’قدرت کا نظام‘ قرار دیا۔

ٹوئٹر صارفین نے کپتان بابر اعظم کے مزاحیہ میمز بھی بنائے۔

متعدد شائقین نے تو بابراعظم کا نام اپنے ہونے والے بچوں پر بھی رکھنے کا عزم کرلیا۔

صرف بابر اعظم نہیں بلکہ شاہین آفریدی کے مداحوں نے بھی ان کو مزاحیہ انداز میں خوب داد دی ہے۔

جہاں قومی ٹیم کی تعریفیں کی جا رہی ہیں وہیں کئی شائقین کو خوف بھی ہے کہ فائنل میں کیا ہوگا۔

کسی صارف نے لکھا کہ ’پاکستانی ٹیم یہاں سے بھی ہرٹ اٹیک دے سکتی ہے‘۔

ٹوئٹر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے قومی ٹیم کی تعریفیں کیں۔

فیس بک کمپنی ’میٹا‘ کا 11 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

ٹوئٹر پر تین طرح کے اکاؤنٹس متعارف کرائے جانے کا امکان

خبر ہے ’اخبار‘ کے مرگ کی۔۔۔