’قدرت کا نظام‘: ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر شائقین کا منفرد ردعمل

اپ ڈیٹ 10 نومبر 2022
قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر ٹوئٹر پر کرکٹ شائقین کے دلچسپ تبصرے — فوٹو: ٹوئٹر
قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر ٹوئٹر پر کرکٹ شائقین کے دلچسپ تبصرے — فوٹو: ٹوئٹر

پاکسانی شاہینوں کی شان دار کارکردگی کے بعد پاکستان کے ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر جہاں قومی ٹیم کو خوب داد دی جا رہی ہے وہیں ٹوئٹر صارفین نے بھی خوب میمز شیئر کرکے قومی ٹیم کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کی کارکردگی، محنت و لگن کا خوب چرچا ہو رہا ہے جہاں کرکٹ شائقین پاکستان کے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر ٹوئٹر پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کرنے میں مصروف ہیں۔

شائقین نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے اونچا کرنے پر بالخصوص بابراعظم اور محمد رضوان کو خوب داد دی جبکہ کئی شائقین نے اس کو ’قدرت کا نظام‘ قرار دیا اور یہ ٹرینڈ بھی کرنے لگا۔

صارفین نے ریسلنگ کی تصاویر کے میمز بنا کر بابر اعظم اور محمد رضوان کو داد دیا۔

ٹوئٹر صارفین نے مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم کوئی خواب تو نہیں دیکھ رہے‘۔

ایک صارف نے بھارتی کامیڈین کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا یہ سب ہو رہا ہے، کیا ہم واقعی فائنل میں پہنچ گئے ہیں‘۔

شائقین نے مزاحیہ میمز پر خوب تبصرے بھی کیے ہیں جیسے ایک شخص نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’فائنل میں ہے اپن‘۔

کئی شائقین نے اس پیش رفت کو ’قدرت کا نظام‘ قرار دیا۔

ٹوئٹر صارفین نے کپتان بابر اعظم کے مزاحیہ میمز بھی بنائے۔

متعدد شائقین نے تو بابراعظم کا نام اپنے ہونے والے بچوں پر بھی رکھنے کا عزم کرلیا۔

صرف بابر اعظم نہیں بلکہ شاہین آفریدی کے مداحوں نے بھی ان کو مزاحیہ انداز میں خوب داد دی ہے۔

جہاں قومی ٹیم کی تعریفیں کی جا رہی ہیں وہیں کئی شائقین کو خوف بھی ہے کہ فائنل میں کیا ہوگا۔

کسی صارف نے لکھا کہ ’پاکستانی ٹیم یہاں سے بھی ہرٹ اٹیک دے سکتی ہے‘۔

ٹوئٹر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے قومی ٹیم کی تعریفیں کیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

rizwan soomro Nov 10, 2022 09:49am
بھای قدرت کا نظام کرکٹ میں ہی ہوگا اور کسی معاملے میں قدرت کیوں یاد نہیں اتی جب اتنے ظلم ہورہیے ہیں پاکستان میں کشمیر میں فلسطین میں جب قدرت یاد نہیں ارہی