سال 2022: پاکستانی کون سی شخصیات اور کون سی فلموں کو گوگل پر تلاش کرتے رہے؟
انٹرنیٹ کی سب سے بڑی سرچ انجن گوگل نے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی تلاش کی جانے والی شخصیات اور فلموں کی معلومات جاری کردی۔
دیگر شعبوں کے شوقین افراد کی طرح لذیذ اور ذائقہ دار غذائیں کھانے والے افراد نے بھی سال 2022 میں گوگل سرچ انجن پر مختلف اقسام کے کھانے پکانے کے طریقے تلاش کیے۔
گوگل نے پاکستانیوں کی جانب سے سال 2022 میں مختلف کھانے پکانے کی تلاش کی جانے والی ترکیبوں کا ڈیٹا بھی جاری کردیا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ زیادہ تر پاکستانی چکن کھانے کے شوقین ہیں اور انہوں نے زیادہ تر اسے ذائقہ دار بنانے کی ترکیبیں تلاش کیں۔
درج ذیل فہرست وہ ہے جو گوگل نے جاری کی ہے اور پاکستانیوں نے ان کھانوں کی ترکیبیں گوگل پر تلاش کیں۔
1- چکن ریسیپی
2 - پلاؤ ریسیپی
3 - شامی کباب ریسیپی
4 - چکن سوپ ریسیپی
5 - نگیٹس ریسیپی
6 - چکن پکوڑ۱ ریسیپی
7 - وائٹ چکن ریسیپی
8 - املی کی چٹنی کی ریسیپی
9 - براؤنیز ریسیپی
10 - ہاٹ اینڈ سور سوپ ریسیپی