پاکستان

پولیس کا صحافی صابر شاکر کے گھر سے ایس ایم جی برآمد کرنے کا دعویٰ

اسلحے کی برآمدگی پر صابر شاکر کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے گزشتہ روز صحافی صابر شاکر کے گھر سے ایک ایس ایم جی (سب مشین گن) برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو بیرون ملک خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلحے کی برآمدگی پر صابر شاکر کے خلاف اسلحہ آرڈیننس 13/20/65 کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ اسلحہ صابر شاکر، معید حسن پیرزادہ اور سید اکبر حسین کے خلاف سازش، انتشار، بغاوت اور فوجی جوانوں کو ورغلانے کے الزامات کے تحت شہری ماجد محمود کی جانب سے 13 جون کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کے سلسلے میں چھاپے کے دوران برآمد کیا گیا۔

صابر شاکر نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ رات 12 بجے کچھ لوگ ویگو میں آئے اور تالے توڑ کر ان کے گھر میں داخل ہوئے۔

انہوں نے لکھا کہ ’خدا کا شکر ہے کہ میرا خاندان اور میں گھر پر نہیں تھے‘، تاہم انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کسی ہتھیار کا ذکر نہیں کیا۔

Imran Khan Arrest

پنجاب کی زرعی اراضی پاک فوج کے حوالے کرنے کا اقدام کالعدم قرار

گھریلو تشدد سے متعلق متنازع بیان دینے پر ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے ’معذرت‘ کرلی

ایک اور دوا ساز کمپنی نے پاکستان سے کاروبار سمیٹ لیا، ملازمین کا نوکری کے تحفظ کا مطالبہ