پاکستان

پی ٹی آئی سے فیلڈ ہی چھین لی گئی ہے،لطیف کھوسہ

بلا پی ٹی آئی سے نہیں چھینا گیا بلکہ عوام سے حق رائے دہی چھینی گئی، ہم 25 کروڑ عوام سے رجوع کریں گے رہنما پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے فیلڈ ہی چھین لی گئی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلا پی ٹی آئی سے نہیں چھینا گیا بلکہ عوام سے حق رائے دہی چھینی گئی، ہم 25 کروڑ عوام سے رجوع کریں گے، ہم نے لیول پلیئنگ فیلڈ کی درخواست واپس لے لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو کیتلی، کسی کو چمٹا دے کر جمہوریت کا مذاق اڑایا گیا، بلے کا نشان واپس لے کر 220 ممبران کو ہم سے چھین لیا گیا، بانی پی ٹی آئی جس کو کہیں گے اس ہی امیدوار کو ووٹ پڑے گا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم صبح سے شام تک عدالتوں میں ہی پیش ہوتے رہتے ہیں۔

Election 2024

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی

احسن خان کا نیلم منیر کے ساتھ شادی کی افواہوں پر ردعمل

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے دسمبر 2023 کے اختتام تک 7 ارب ڈالرز سے زائد کی ترسیلات زر ریکارڈ