• KHI: Sunny 27.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.9°C
  • KHI: Sunny 27.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.9°C

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے دسمبر 2023 کے اختتام تک 7 ارب ڈالرز سے زائد کی ترسیلات زر ریکارڈ

شائع January 15, 2024 اپ ڈیٹ January 15, 2024 04:52pm
دسمبر میں 16 کروڑ ڈالر کے فنڈز موصول ہوئے جبکہ 70 لاکھ واپس بھجوا دیے گئے
— فائل فوٹو
دسمبر میں 16 کروڑ ڈالر کے فنڈز موصول ہوئے جبکہ 70 لاکھ واپس بھجوا دیے گئے — فائل فوٹو

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے دسمبر 2023 کے اختتام تک 7 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی ترسیلات زر ریکارڈ کی گئیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2023 کے اختتام تک ایک ارب 53 کروڑ 80 لاکھ ڈالر واپس بھجوا دیے گئے، جبکہ 4 ارب 44 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مقامی سطح پر خرچ ہوئے، جبکہ ایک ارب 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے واجبات تھے۔

دسمبر میں 16 کروڑ ڈالر کے فنڈز موصول ہوئے جبکہ 70 لاکھ واپس بھجوا دیے گئے۔

12 کروڑ ڈالرز کے فنڈ مقامی سطح پر استعمال ہوئے جبکہ دسمبر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کے واجبات تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026