Dawn News Television

اپ ڈیٹ 16 جنوری 2024 04:26pm

کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس حادثے کا شکار

کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حادثہ ایمرجنسی بریک لگانے سے کپلنگ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا، کپلنگ ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی، قراقرم ایکسپریس کا حادثہ لاہور آتے ہوئے گوجرہ کے قریب پیش آیا ہے۔

ٹرین انتظامیہ نے بتایا ہے کہ حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے، مسافروں کو جلد ہی ضروری مرمت کے بعد لاہور روانہ کردیا جائے گا۔

Read Comments