کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حادثہ ایمرجنسی بریک لگانے سے کپلنگ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا، کپلنگ ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی، قراقرم ایکسپریس کا حادثہ لاہور آتے ہوئے گوجرہ کے قریب پیش آیا ہے۔

ٹرین انتظامیہ نے بتایا ہے کہ حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے، مسافروں کو جلد ہی ضروری مرمت کے بعد لاہور روانہ کردیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں