پاکستان

دو حکمران خاندان عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، سراج الحق

مہنگائی اور بدامنی سابقہ حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، حکمران پارٹیوں کے پاس اس الیکشن میں کوئی بیانیہ نہیں ہے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دو حکمران خاندان عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بدامنی سابقہ حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپنے ادوار میں حکومتیں میں ناکام ہوئیں ہیں۔

مزید کہنا تھا کہ حکمران پارٹیوں کے پاس اس الیکشن میں کوئی بیانیہ نہیں ہے، دو حکمران خاندان عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔

سراج الحق نے بتایا کہ پاکستان خاندانوں کی نہیں بلکہ اسلام اور جمہوریت کی حکمرانی کے لیے قائم ہوا تھا، جماعت اسلامی کامیاب ہوکر ملک میں اسلامی نظام نافذ کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نوجوان سابقہ کرپٹ حکمرانوں کی بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

Election 2024

فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 سو روپے کی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 سو روپے کی کمی

سپریم کورٹ کی آزاد امیدوار ثنا اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت