Dawn News Television

شائع 29 مارچ 2024 07:47pm

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کا تبادلہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت

حکومت نےانسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد اکبر ناصر کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

اکبر ناصر جان کی جگہ علی ناصر رضوی کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس سروس گریڈ 20 کے اکبر ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نئے تعینات کیے گئے آئی جی اسلام آباد پولیس سروس گریڈ 20 کے علی ناصر رضوی اس سے قبل ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔

Read Comments