آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کا تبادلہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت

29 مارچ 2024
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کا تبادلہ کردیا  گیا— فوٹو: اسلام آباد پولیس ویب سائٹ
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کا تبادلہ کردیا گیا— فوٹو: اسلام آباد پولیس ویب سائٹ

حکومت نےانسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد اکبر ناصر کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

اکبر ناصر جان کی جگہ علی ناصر رضوی کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس سروس گریڈ 20 کے اکبر ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نئے تعینات کیے گئے آئی جی اسلام آباد پولیس سروس گریڈ 20 کے علی ناصر رضوی اس سے قبل ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں