Dawn News Television

شائع 27 اپريل 2024 08:18pm

طالبان کے ساتھ بات کرکے دہشت گردی کا مسئلہ حل کیا جائے، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمیں دہش گردی جیسے چیلنج کا سامنا ہے، طالبان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلے کو حل کیا جائے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے نجی یونیورسٹی میں کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور اس خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کے راستے تاجکستان سمیت دیگر ممالک کو تجارت ہوگی، پاکستان سوشل اکنامک کے لیے سنجیدگی سے کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا حل ہونا چاہیے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بطور چیئرمین سینیٹ وہ خطے بھر کے ممالک سے بہتر تعلق کے لیے کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا ہمیں دہش گردی جیسے چیلنج کا سامنا ہے، طالبان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلے کو حل کیا جائے۔

Read Comments