کھیل

ابھیشک شرما نے ایشیا کپ میں محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا

بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بیٹر نے یہ اعزاز سری لنکا کیخلاف سپر فور راؤنڈ کے آخری میچ میں حاصل کیا، جس میں انہوں نے ایک اور برق رفتار ففٹی اسکور کرتے ہوئے صرف 31 گیندوں 61 رنز اسکور کیے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر ابھیشک شرما کیریئر کے آغاز کےساتھ ہی کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے میں مصروف ہیں، جہاں اُن کا بیٹ رنز اُگل رہا ہیں تو وہیں وہ کئی ریکارڈز کو بھی پاش پاش کر رہے ہیں۔

بھارتی اوپنر بلے باز ابھیشک شرما نے ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کے ون ڈے فارمیٹ میں کپتان محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

جارحانہ بیٹر نے ایشیا کپ کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ 309 رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بیٹر نے یہ اعزاز سری لنکا کیخلاف سپر فور راؤنڈ کے آخری میچ میں حاصل کیا، جس میں انہوں نے ایک اور برق رفتار ففٹی اسکور کرتے ہوئے صرف 31 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 61 رنز اسکور کیے۔

ابھیشک شرما نے ٹورنامنٹ کے پہلے میں یو اے ای کیخلاف 30 رنز بنائے تھے، 14 ستمبر کو پاکستان کے خلاف میچ میں اوپنر بلے باز نے 31 جبکہ عمان کے ساتھ میچ میں 38 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

سپر فور کے پہلے مقابلے میں پاکستان کے خلاف انہوں نے جارحانہ 74 رنز کی بلے بازی کی، دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 37 گیندوں پر 75 رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل ایشیا کپ کے کسی ایک ایڈیشن میں محمد رضوان نے سال 2022 میں 281 اور ویرات کوہلی نے اسی ٹورنامنٹ کےدوران 276 رنز اسکور کیے تھے۔