سزائے موت کے 50 قیدیوں کی رحم کی اپیل مسترد، رپورٹ

شائع December 23, 2014

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے دہشت گردی کے مقدمات میں سزا یافتہ 50 سے زائد قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دی ہیں ۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق ان مجرموں کو کسی بھی وقت تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔

ڈاکٹر عثمان اور ارشد مہربان کو پھانسی دیدی گئی

واضح رہے کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کے بعد اب تک 6 افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

برطانوی ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پھانسی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد سزائے موت دیے جانے کی مدت کو 14 دنوں سے کم کر کے 3دن تک محدود کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : فیصل آباد میں مزید 4 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

ان کا کہنا ہے کہ اگر ان دنوں میں انہیں پھانسی نہیں دی گئی تو حکومت کو نیا بلیک وارنٹ جاری کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ وفاٍقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان 500 افراد کو پھانسی دیئے جانے کا امکان ظاہر کر چکے ہیں

وزیرداخلہ کا بیان : مزید 500 دہشت گردوں کو پھانسی دیں گے، چوہدری نثار

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی پاکستان میں سزائے موت کی بحالی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ایک بیان میں عالمی تنظیم نے پاکستان میں مزید 500 مجرموں کو پھانسی دینےکی اطلاعات کو پریشان کن قرار دیا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Syed Dec 23, 2014 02:53pm
عالمی برادری کو اسں بات کا احساسں ہونا چاہیے کہ انسانی حقوق دہشت گردوں کے نہی بلکہ انسانوں کے ہوتے ہیں۔ دہشت گرد خوفناک درندے ہیں جو معصوم بچوں کے خون سے بھی ہولی کھیلنے سے دریغ نہی کرتے- ایسے درندوں کو جو معصوم انسانوں کو پل بھر میں شہید کر دیتے ہیں، اُن کی سفاکیت پر پھانسی کی سزا دینا ناگزیر اور عین اسلامی ہے-
Ali Dec 23, 2014 03:09pm
Where all these Human Right Organizations/Activists were when these terrorists taking lives of innocents? Human Rights are for Humans, these terrorists do not claim such status because they are putting at risk the human race.

کارٹون

کارٹون : 14 مارچ 2026
کارٹون : 13 مارچ 2026