وہاب کی لارا کو دورہ پاکستان کی دعوت

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2015
وہاب ریاض نے لارا کی تعریف کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ فائل فوٹو رائٹرز
وہاب ریاض نے لارا کی تعریف کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ فائل فوٹو رائٹرز

نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے عظیم ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ہے۔

لارا نے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔

وہاب ریاض آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور خصوصاً شین واٹسن کے خلاف ان کی جارحانہ باؤلنگ دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔

ان کی اس شاندار باؤلنگ کی لارا، شین وارن سمیت دنیا بھر کے ماہرین اور سابق کھلاڑیوں نے بہت تعریف کی تھی۔

لارا نے اس کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کی جانب سے وہاب پر جرمانہ عائد کیے جانے پر کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا جرمانہ ادا کرنے کی بھی پیشکش کی تھی۔

لارا نے ہندوستانی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں تک میرا معاملہ ہے تو یہ بورڈ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے اور میں ان سے ملنے کا مزید انتظار نہیں کر سکتا، میں اس لڑکے (وہاب) سے ملنا چاہتا ہوں، میں جرمانہ ادا کروں گا۔

انہوں نے وہاب پر جرمانے کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاسٹ باؤلر کے سامنے واٹسن اسکول کے بچے لگ رہے تھے۔

وہاب نے منگل کو ماضی کے عظیم کرکٹر کی جانب سے تعریف پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں بہت فخر محسوس کر رہا ہوں اور یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات کی ہے۔

وہاب نے کہا کہ میں عظیم انسان کو پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں اور ان کی میزبانی کو اپنے لیے اعزاز سمجھوں گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Nizarali Mar 25, 2015 12:10am
sooooper .......nice very nice .......mind blowing ...........
Ms Lashari Mar 25, 2015 11:26am
keeep it up Wahab