لاہور: لاہور کے قومی اسمبلی اسمبلی کے حلقے این اے-122 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان نے حلقے سے پاکستان مسلم لیگ نواز کی فتح کے بعد کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف 70 ہزار سے زائد ووٹ لینا بڑی کامیابی ہے، یہ ن لیگ کے جشن کا نہیں، فکر کرنے کا وقت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے حلقہ این اے 122 میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 76 ہزار 204 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

تحریک انصاف کے امیدوار ضمنی انتخاب میں 72 ہزار 43 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: ’اس بار بھی دھاندلی سے بچنے کیلئے تیار نہ تھے‘

لاہور میں سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب 3 سیٹوں پر ہوا جو پہلے ن لیگ کے پاس تھیں جن میں سے دو سیٹیں حکمران جماعت ہار چکی ہے۔

علیم خان نے الزام عائد کیا کہ انتخاب کے دوران ایک فیکٹری کے پورے عملے کے ووٹ منتقل کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حلقے میں ووٹوں کی تبدیلی کے ساتھ نئے ووٹ درج کیے گئے، ووٹرز کی نئی فہرست الیکشن شیڈول کے بعد ہمیں دی گئی۔

اس موقع پر چوہدری سرور نے کہا کہ ہمارے لوگوں کے ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کیے گئے، ثبوت جمع کرنے کیلیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ صرف دو ڈھائی ہزار ووٹوں سے کامیاب ہوئی ہے، تحفظات کے باوجود انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہیں۔

ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیاگیا، حکومتی وزرا نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (5) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai of Shewa Oct 12, 2015 11:47pm
الیکشن ہارنے کے ووٹ کی منتقلی کا الزام اپنے اپ پر تھوکنے کے برابر ھےکیا ووٹر فہرست اپکو الیکشن کے دن دی گئی تھیں ووٹر لسٹ الیکشن شیڈول سے پہلے مکمل ھوتا ھے ہر امیدوار یہ فہرست دیکھتا ھے اہنے اپنے پولنگ ایجنٹ کو دیتا ھےہر ووٹرکو نمبر بھیج دیا جاتا اسکے باوجود اسطرح کے بیہودہ الزام لگانا انتہائی غلط ھے اپنی ہار چُھپانے کا یہ ایک گٹھیا طریقہ ھے کروڑوں روپے لگانے کے باوجود ہارنا شائد پی ٹی ائی کو منظور نہیں لیکن حقیقت یہ ھے کہ عمران حان ہار چکا ھے اور پی ٹی ائی کا صدیقی جیت چکا ھے صوبائی اسمبلی کے ووٹ نہیں گئے صرف قومی کہیں اور گئے ھیں اگر فرض کرلیا جائے کہ ووٹ کہیں منتقل ھوچکے تھے تو کیا علیم حان نے ان کو خرید لیا تھا یا ان کے پیشانی پر پی ٹی آئ لکھا ھوا تھا جھوٹ بھی ایسا بولو کہ کوئی اس پر یقین توکرے عمران حان تم ہار چکےھو تمھارا موقف غلط ثابت ھوگیا ھے اب تمھارے پاس کچھ بھی باقی نہیں رہا اج جس دلدل تم گر چکے ھو اس سے نکلنا ناممکن ھے اب پارٹی میں غبار اٹھے گا فصلی بٹیروں کا پی ٹی ائی میں رہنا مشکل ھوگا نظریاتی کارکن پہلے ہی مایوس ھوچکاھے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو اندازہ ھوجائیگا
Muhammad Ayub KhaN Oct 13, 2015 04:49am
YOU ARE CORRECT
shafeeq Oct 13, 2015 09:49am
yes you are right Mr. Aleem khan and Inshallah imran khan is the next prime minister of pakistan..
Joop Oct 13, 2015 05:21pm
Aleem khan has said rightly.... its time for ruling party to be worry about its future and to rethink the weak areas...
Ashian Ali Oct 13, 2015 06:35pm
لاڑکانہ میں ہیہلز پارٹی دو ہزار ووٹ سے انتخاب جیت جائے۔ کراچی سے ایم کیو ایم دو ہزار ووٹ سے کامیاب ہو جائے ۔ تو سمجھو ایم کیو ایم یا پیپلز پارٹی کا سورج غروب ہو گیا ہے۔ ایسے ہی وفاقی اور صوبائی حکومت ن لیگ کی ہے اور ایسے میں لاہور سے ن لیگ دو ہزار ووٹوں کی برتری پر پے ! ن لیگ غروب نہیں دفن ہو چکی ہے۔ پی ٹی آئی انتخاب ہار گئی کگر ناکام نہیں ہوئی ۔