’اس بار بھی دھاندلی سے بچنے کیلئے تیار نہ تھے‘

12 اکتوبر 2015
آئندہ انتخابات میں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر دھاندلی کے تمام طریقوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے ۔۔۔ فائل فوٹو
آئندہ انتخابات میں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر دھاندلی کے تمام طریقوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے ۔۔۔ فائل فوٹو

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں شکست اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 میں فتح کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم نے این اے 122 میں شکست کے باوجود حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)، سرکاری مشینری اور صوبائی الیکشن کمیشن کو چیلنج کرکے اخلاقی فتح حاصل کرلی ہے.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اس سے تحریک انصاف مزید مضبوط ہوگی۔

ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بار بھی مسلم لیگ (ن) کی دھاندلی سے بچنے کے لیے تیار نہ تھے تاہم آئندہ انتخابات میں ہم اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر دھاندلی کے تمام طریقوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے ووٹ منتقل کیے جانے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس کے مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : این اے -122: ن لیگ سخت مقابلے کے بعد کامیاب

انہوں نے این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سرکاری مشینری کے سامنے سخت مقابلہ کیا۔

واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 76 ہزار 204 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان ضمنی انتخاب میں 72 ہزار 43 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

ایاز صادق کی فتح پر لیگی کارکنوں نے خوب جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (5) بند ہیں

Sharminda Oct 12, 2015 03:24pm
Margin was indeed too small, considering PMLN government and controversial Election Commission. PMLN should learn lesson that this Margin can easy diminish.
Muhammad Tariq Oct 12, 2015 04:20pm
It is a concrete victory of PTI as the PML(N) contest with all synergy and utilization of state resources to win but with a very minute margin. Election commission should investigate about the pre-poll rigging and clumsy conduct in the supplemetary NA-122 elections.
Muhammad Tariq Oct 12, 2015 04:20pm
Hello
Masroor Oct 12, 2015 06:47pm
Pre-poll ragging by pmln folks like Marvie Mamon, Saad Rafiq etc and changing the polling stations could easily give advantage over PTI. PTI donot let the momentum down as PMLN is really scared of you. inshaAllah Very soon PTI will be in power.
Israr Muhammad Khan Yousafzai of Shewa Oct 13, 2015 12:12am
لیکن عمران حان صاحب نے تو جلسوں میں دعوہ کیا تھا کہ اس بار ھم تیار ھیں عمران حان یہ ضمنی انتخابات تو آپکے شرائط پر ھوا ھے اسکے باوجود ووٹ منتقل کرنے کا بیہودہ الزام سمجھ سے باہر ھے یہ درست ھے کہ جیت کا فرق معمولی ھے لیکن عمران حان تم نے تو بہت بڑا دعوہ کیا تھا اپ نے مینڈیٹ چوری کرنے کا الزام لگایا تھا موجودہ نتائج نے عمران حان کے موقف کو قطعی غلط ثابت کردیا ھے مسلم لیگ ن اور الیکشن کمیشن کی اخلاقی فتح ھوئی ھے 2013 کے عام انتخابات درست تھے این اے 122نے تصدیقی مہر لگادی ھے اب عمران کو دھاندلی کا کھیل بند کرنا چاہئے. اگلے انتخابات کا انتظار کریں موجودہ حکومت کو موقعہ دینا چاہئے کہ وہ کارکردگی دکھائیں اگر اچھی کارکردگی دکھائی تو دوبارہ اجائنگے بصورت دیگر عوام مسترد کردینگے عمران حان اور پی ٹی ائی کو اسمبلی کے اندر اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہئے حکومت پر تنقید کریں عوام کی بھلائی کیلئے حکومت کو اچھے مشورے دیں غلطی پر تنقید کریں انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی میں اپنا کردار ادا کریں آئندہ انتخابات سے پہلے ایسے اصلاحات اور قانون بنائیں کہ انتخابات پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکیں بھارت کی طرح