• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری، صبح سے اب تک مزید 30 فلسطینی شہید

شائع May 29, 2025
ہزاروں بھوکے فلسطینی اقوام متحدہ کے خوراک کے گودام پر جمع ہوگئے — فوٹو: بشکریہ الجزیرہ
ہزاروں بھوکے فلسطینی اقوام متحدہ کے خوراک کے گودام پر جمع ہوگئے — فوٹو: بشکریہ الجزیرہ

غزہ میں آج صبح سے اب تک اسرائیل کی فورسز کے تازہ حملوں میں کم از کم 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا کہ شہدا میں شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ کے کنڈر گارٹن میں پناہ لیے ہوئے 7 افراد بھی شامل ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ کم از کم 19 افراد وسطی غزہ کے البریج پناہ گزین کیمپ میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی حملوں کے ایک سلسلے میں شہید ہوئے۔

امداد کی تقسیم کے مقام پر 10 فلسطینی شہید

غزہ کی حکومت کے میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ میں امداد لینے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی، جس سے کم از کم 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب ہزاروں بھوکے فلسطینی اقوام متحدہ کے خوراک کے گودام پر جمع ہوگئے، اور امداد خود اٹھا کر لے جانے کی کوشش کی، اس دوران وہاں بھگدڑ مچ گئی، جس سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

غزہ میں منگل اور بدھ کو 840 ہزار سے زائد لوگوں کو خوراک فراہم کی گئی تھی۔

اسرائیلی امدادی پروگرام میں شرکت سے انکار

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ اسرائیل مستقبل قریب کے لیے اقوام متحدہ اور امریکا کے حمایت یافتہ نجی ادارے اور غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنی انا چھوڑ کر نئے نظام کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

تاہم، اقوام متحدہ اور دیگر امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ نجی امدادی منصوبہ غیر جانبدار نہیں ہے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے اقوام متحدہ کے سینئر امدادی اہلکار جوناتھن وِٹال نے یروشلم میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا نظام نگرانی پر مبنی تقسیم ہے، جو جان بوجھ کر محرومی کی پالیسی کو جائز ٹھہراتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اس اسکیم میں شرکت سے انکار کیا ہے، یہ لاجسٹک طور پر ناقابل عمل ہے اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہے، کیونکہ اس میں امداد کو اسرائیل کی غزہ کے علاقوں کو خالی کرانے کی وسیع تر کوششوں کے ’ہتھیار‘ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025