ڈرامے میں علی رضا کے سینے کے بال دکھانے پر عتیقہ اوڈھو برہم

شائع June 10, 2025
—اسکرینش اٹ
—اسکرینش اٹ

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں نشر کیے جانے والے ڈرامے ’دستک‘ میں اداکار علی رضا کی جانب سے اپنی شرٹ کے بٹنز کو سینے سے کھول کر بال دکھانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں علی رضا کے ڈرامے ’دستک‘ پر تبصرہ کیا اور بتایا کہ اداکار کے ڈرامے میں شرٹ کے سینے کے بٹن نیچے تک کھلے ہوتے ہیں جو کہ غلط بات ہے۔

اداکارہ کے مطابق خواتین کو کہا اور ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ لمبی آستین والی قمیض پہنیں جب کہ انہیں لباس کے حوالے سے دوسری ہدایات بھی دی جاتی ہیں، اسی طرح مردوں کو بھی خیال رکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ علی رضا ڈرامے میں ڈسکو جیکٹس بھی پہنتے ہیں جو کہ ڈراما ٹیم کے مطابق ان پر اچھی لگتی ہے اور ممکن ہے کہ وہ فیشن ایبل بھی ہو لیکن شرٹ کے سینے کے بٹن کھول کر سینہ دکھانا غلط ہے۔

انہوں نے علی رضا کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شرٹ کے بٹن انتہائی نیچے تک کھول رکھے ہوتے ہیں اور ان کی سینے کے بال نظر آ رہے ہوتے ہیں جو کہ غلط بات ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ مردوں کی جانب سے سینے کے بال دکھانا غلط ہے اور اس سے مرد برے بھی نظر آتے ہیں۔

انہوں نے علی رضا کو مشورہ دیا کہ وہ بیوٹی سیلون جاکر سینے کے بالوں کو صاف کروالیں یا پھر ڈرامے کے اندر شرٹ کے بٹن نیچے بند رکھیں۔

انہوں نے علی رضا کو پیش کش بھی کی کہ اگر انہیں کوئی بیوٹی سیلون نہیں لے کر جا رہا تو وہ انہیں لے جا سکتی ہیں، جہاں وہ اپنے سینے کے بال صاف کروا سکتے ہیں۔

اسی دوران نادیہ خان اور مرینہ خان بھی ہنس پڑیں اور کہنے لگیں کہ یہ کس طرح کی گفتگو کی جا رہی ہے۔

مرینہ خان نے نشاندہی کی کہ عام طور پر شمعون عباسی بھی ڈراموں یا فلموں میں سینے کے بال دکھاتے نظر آتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 جون 2025
کارٹون : 19 جون 2025