• KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Sunny 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Sunny 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20°C

سینیٹ الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا جائے، الیکشن کمیشن کا پشاور ہائیکورٹ کو خط

شائع July 16, 2025
فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ سے درخواست کی ہے کہ سینیٹ الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔

الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو خط لکھا ہے کہ جس میں درخواست کی گئی ہے کہ سینیٹ الیکشن کاانعقاد ممکن بنایا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات اور حلف برداری آئینی تقاضے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے خط میں درخواست کی ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، آئین کے آرٹیکل 255(2) کے تحت کسی شخص کا انتخاب کریں تاکہ وہ پولنگ کی تاریخ سے پہلے خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کے منتخب اراکین کو مخصوص نشستوں پر حلف دلائیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن 7 جولائی کو سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی نشستوں پر انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کرچکا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ 27 مارچ، 2024 کو بننے والی فہرست ہی حتمی تصور کی جائے گی، سینیٹ انتخابات کے لیے کوئی نئے کاغذات نامزدگی نہیں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے صوبے کی 7 جنرل نشستوں کے لیے کل 16 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی، خواتین کی نشستوں کے لیے چار اور ٹیکنو کریٹ کے لئے 6 امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی تھی۔

قبل ازیں 4 جولائی کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا تھا جس کے مطابق پولنگ 21 جولائی کو صوبائی اسمبلی میں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025