• KHI: Clear 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Clear 17.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C

بنیر میں کھلونا بم پھٹنے سے تین افراد ہلاک

شائع April 19, 2013

پولیس کے مطابق، شہوائی گاؤں میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچے ہلاک ہوگئے۔فائل فوٹو۔
پولیس کے مطابق، شہوائی گاؤں میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچے ہلاک ہوگئے۔فائل فوٹو۔

بنیر: ضلع بنیر کے شہوائی گاؤں میں ایک کھلونا بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق، ہلاک شدگان راکٹ جیسے دکھنے والی چیز سے کھیل رہے تھے کہ دھماکہ ہوگیا۔

نواگئی پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں ایک 10 سالہ بچی، چھ سالہ بچہ اور انکی خالہ ہلاک ہوئیں۔

ان بچوں کی خالہ کھیتوں میں کام کرنے والے مردوں کو کھانا دینے گئی تھیں۔

نواگئی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو کھلونے جیسا دکھنے والا مارٹر گولہ یا آر پی جی شیل ملا جس پر سے وہ کیچڑ ہٹانے لگے جس کے بعد دھماکہ ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025