• KHI: Clear 26.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Cloudy 15.3°C
  • KHI: Clear 26.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Cloudy 15.3°C

نیشنل پارٹی کے سربراہ عبدالمالک بلوچ وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد

شائع May 25, 2013

ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ فائل تصویر

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو بلوچستان کا وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر بلوچ بلوچستان اسمبلی سے تیسرے بار ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں اور وہ اسلام آباد میں چھ سال سینیٹر بھی رہ چکے ہیں، وہ نواب اکبر بگٹی کی کابینہ کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ وزیر تعلیم کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالمالک کا نام پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تجویز کیا ہے۔

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اکرم شاہ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ہم نے ڈاکٹر مالک کی بطور وزیر اعلیٰ بلوچستان حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پر واضح کر دیا تھا کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی ڈاکٹر بلوچ کی بطور وزیر حمایت کرے گی۔

نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کو صوبائی اسمبلی کی 51 سیٹوں میں سے 18 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ ن لیگ کے 14 ارکان بھی ان کے ساتھ ہیں اس لیے ڈاکٹر مالک باآسانی وزیر اعلیٰ منتخب ہو سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025