Dawn News Television

اپ ڈیٹ 30 مئ 2017 09:00am

اسنیپ چیٹ کے سربراہ نے شادی کرلی

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کے ارب پتی 26 سالہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایون اسپیگل نے آسٹریلوی سپر ماڈل مرنڈا کیر سے شادی کرلی۔

ایون اسپیگل کی اہلیہ ان سے 8 سال بڑی، جب کہ ایک بچے کی ماں بھی ہیں، ان کی یہ دوسری شادی ہے۔

دونوں کی شادی لاس اینجلس میں ان کی جانب سے خریدے گئے مشترکہ گھر میں ہوئی، جو انہوں نے 2016 میں خریدا تھا۔

ایون اسپیگل اور مرنڈا کیر کی شادی انتہائی سادگی سے ہوئی، جس میں جوڑے کے خاندان کے افراد انتہائی قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھ لیں: اسنیپ چیٹ کے سربراہ نے دلہن منتخب کرلی
شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی—فوٹو: اسپلاش نیوز

مقامی نشریاتی ادارے ٹی ایم زیڈ ڈاٹ کام نے دونوں کی شادی کی ویڈیو جاری کی، جو ان کے گھر کے باہر بنائی گئی۔

مزید پڑھیں: برطانوی شہزادی کی چھوٹی بہن کی شاہانہ شادی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں شرکت کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ ویڈیو میں گھر کے اندر سے سپر ماڈل مرنڈا کیر کی جانب سے گائے جانے والے گانے کی آواز بھی آ رہی ہے۔

خیال رہے کہ ان دونوں کے درمیان 2013 میں تعلقات قائم ہوئے، جس کے بعد انہیں کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا.

ان دونوں نے جولائی 2014 میں منگنی کرلی تھی، تاہم گزشتہ ہفتے اچانک یہ خبر سامنے آئی کہ دونوں مئی کے آخری ہفتے میں شادی کرنے والے ہیں۔

مرنڈا کیر کی یہ دوسری شادی ہے، ان کی پہلی شادی ہولی وڈ اداکار اورلانڈا جوناتھن بلوم سے ہوئی تھی، جس سے انہوں نے 2013 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جان سینا دوسری شادی کے لیے تیار؟

مرنڈا کیر کو پہلے شوہر سے ایک 6 سالہ بیٹا بھی ہے، جو اب ان کے ساتھ ہی رہے گا۔

تقریب ان دونوں کی جانب سے مشترکہ طور پر خریدے گئے گھر میں ہوئی—فوٹو: اسپلاش نیوز

Read Comments