برطانوی شہزادی کی چھوٹی بہن کی شاہانہ شادی

اپ ڈیٹ 20 مئ 2017
تقریب میں شہزادی کیٹ مڈلٹن توجہ کا مرکز رہیں—فوٹو: اے ایف پی
تقریب میں شہزادی کیٹ مڈلٹن توجہ کا مرکز رہیں—فوٹو: اے ایف پی

آج سے 6 سال قبل برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن سے بھی دنیا بے خبر تھی، مگر جیسے ہی ان کی شادی شہزادہ ولیم سے ہوئی تو دنیا ایک اور خوبصورت شہزادی سے با خبر ہوئی۔

کیٹ مڈلٹن کو ان کی ساس لیڈی ڈیانا کی طرز زندگی اپنانے کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے، وہ اکثر و بیشتر لیڈی ڈیانا جیسے انداز اور لباس پہن کر لوگوں کے دلوں میں گھر بنانا چاہتی ہیں۔

جس دن کیٹ مڈلٹن کی شادی برطانوی شہزادے ولیم سے ہوئی، اسی دن وہ ایک خاص عورت بن گئیں، اور ساتھ ہی ان کی چھوٹی بہن 33 سالہ فلیپا شیرولیٹ مڈلٹن کی قسمت بھی جاگ گئی، وہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا کا مرکز بنیں۔

پیپا مڈلٹن نے 2012 میں ایک کتاب بھی لکھی—فوٹو: رائیٹرز
پیپا مڈلٹن نے 2012 میں ایک کتاب بھی لکھی—فوٹو: رائیٹرز

کیٹ مڈلٹن کی چھوٹی بہن کا نام فلیپا ہے لیکن اسے پیپا مڈلٹن کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ گزشتہ 3 سال کے اندر عالمی شخصیات کی فہرست میں شامل ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیٹ مڈلٹن کی نیم تصاویر سے برطانوی ایوانوں میں ہلچل

کیٹ مڈلٹن کی شادی پر دنیا بھر کے میڈیا کی نظریں ان پر گئیں تو سوشل میڈیا پر پیپا کے چرچے ہوئے، جس کا انہوں نے خوب فائدہ اٹھایا، اور اگلے 2 سال میں خود کو سلیبرٹی میں تبدیل کردیا۔

پیپا مڈلٹن اپنی بہن کے شادی کے وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بنیں—فوٹو: اے ایف پی
پیپا مڈلٹن اپنی بہن کے شادی کے وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بنیں—فوٹو: اے ایف پی

انہوں نے 2012 میں دوستوں، رشتہ داروں اور اہل خانہ کے ساتھ گزارے گئے لمحات سے متعلق واقعات پر ایک کتاب لکھی، جو اتنی خاص مقبول تو نہ ہوئی، مگر اس کتاب کی وجہ سے پیپا مڈلٹن کا نام فیشن میگزینز اور رسالوں میں آنے لگا، اور یوں ان کی شہرت میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔

مزید پڑھیں: کیٹ مڈلٹن کے پاؤں زمین پر نہیں؟

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق 3 سال قبل پیپا مڈلٹن کا تعلق فرانس کے ارب پتی شخص 41 سالہ جیمز میتھیو سے ہوا، اور وہ تواتر سے ملنے لگے، بعد ازاں انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

شاہی بچوں نے جوڑے کو پھول پیش کیے—فوٹواے ایف پی
شاہی بچوں نے جوڑے کو پھول پیش کیے—فوٹواے ایف پی

دونوں کی شادی انگلینڈ کے علاقے انگلیفیلڈ کے سینٹ مارکس چرچ میں ہوئی، جس میں کیٹ مڈلٹن سمیت شہزادہ ولیم اور ان کے چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری سمیت دیگر ارب پتی اور معروف شخصیات نے شرکت کی۔

شادی کی تقریبات نہایت سادہ مگر عالیشان طریقے سے سرانجام پائیں، جوڑے نے روایتی اسکاٹش اور انگلینڈ طرز کے لباس پہن رکھے تھے، جب کہ مہمانوں کی خدمت میں بھی روایتی اور شاہانہ کھانے پیش کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیانا پر بات نہ کرنے پر شہزادہ ہیری کو 'افسوس‘

شادی کی رسومات کے دوران کیٹ مڈلٹن کے 3 سالہ بیٹے شہزادہ جارج اور 2 سالہ بیٹی شہزادہ شارلیٹ نے جوڑے کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے، اور شاہی بچے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

شہزادہ ہیری اور ولیم سمیت دولہا کے بھائیوں نے بھی شرکت کی—فوٹو: رائیٹرز
شہزادہ ہیری اور ولیم سمیت دولہا کے بھائیوں نے بھی شرکت کی—فوٹو: رائیٹرز

تبصرے (0) بند ہیں