☰
امریکا میں سام سنگ ایس 8 کا خصوصی ورژن متعارف
سام سنگ نے امریکا میں اپنے معروف اسمارٹ موبائلزگلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کا خصوصی ورژن متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
سام سنگ کے یہ دونوں فونز اتنے مقبول ہوگئے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں ان کے خصوصی ورژن بھی متعارف کرائے گئے۔
چین میں اس کے ’پائریٹس آف کیریبیئن‘ ورژن کے موبائل متعارف کرائے گئے تو تائیوان میں اس فون کا گلابی رنگ میں خصوصی ورژن متعارف کرایا گیا۔