☰
ایما اسٹون نے کردار کے لیے وزن بڑھا لیا
ہولی وڈ کی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون نے اپنی آنے والی بائیوگرافی فلم ’بیٹل آف سیکسز‘ (صنفی تفریق کی جنگ) کے ایک کردار کے لیے 15 پاؤنڈ تک وزن بڑھا لیا۔
’بیٹل آف سیکسز‘ میں ایما اسٹون امریکا کی سابق ٹینس اسٹار چیمپیئن ’بیلی جین کنگ‘ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ ایما اسٹون فلم میں حقیقی کردار میں نظر آئیں گی۔
چیمپیئن ’بیلی جین کنگ‘ نے 1959 میں ٹینس کھیلنا شروع کی، اپنے مختصر کیریئر میں انہوں نے 38 سے زائد گرینڈ سلیم، 12 سنگل، 16 ڈبل اور 10 سے زائد مکسڈ ٹائٹل اپنے نام کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایما اسٹون 2017 میں سب سے زیادہ کمانی والی اداکارہ
چیمپیئن ’بیلی جین کنگ‘ نے 1983 میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی، انہیں صنفی مساوات اور خصوصی طور پر خواتین کے حقوق کی علمبردار کے طور پر جانا جاتا ہے۔